in

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے آج کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے سلسلے میں سکیور

Log In or Sign Up to View

See posts, photos and more on Facebook.

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے آج کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور عباس احسن اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی جی پی نے پولنگ اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انتخابات کے آزادانہ اور پر امن انعقاد کے سلسلے میں کیے گیے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی پی نے پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولنگ عملے سے بھی بات چیت کی اور پولنگ کے جاری عمل اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد ان کی اولین ترجیح ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گیے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے لیے پولیس فورس ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والےدیگر اداروں کے ساتھ بہترین کوآرڈنیشن قائم ہے۔
بعد ازاں آئی جی پی نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔






Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0