in

سوات ضلع بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔

سوات ضلع بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔
***********************************************
سوات 12 تا15 نومبر 2018کوچار روزہ SNIDانسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں مہم کے دوران 240730 گھرانوں میں موجود 485591 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گی۔آج کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمدفوادخان،ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام سبحانی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا۔ میٹنگ میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے, علاقائی صورتحال کے تحت اب صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کا خاتمہ باقی ہے۔انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو ا تاہم پڑوسی افغان صوبہ نورستان میں وائر س کی موجودگی کے باعث ہمیں انسداد پولیو و خسرہ کیلئے اپنی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔کیونکہ مذکورہ صوبہ ہمارے پڑوس میں واقع ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اس پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام پولیو ورکرز کو باقاعدہ طور پر خصو صی ٹریننگ دی جائے،تاکہ مہم کو مذیدبہتر کیاجاسکے۔انہوں نے مذید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے۔ ڈی سی سوات نے کہا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں۔
اجلاس کو بتایا گیاکہ پورے ضلع میں خسرے سے بچاو ٹیکہ والی مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔ اس آنے والے مہم کے لیے 343 ایریا انچارج، اور 74 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1596 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔ جو مجموعی طور پر 485591 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے۔






Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

2 Comments

Loading…

0