in

ڈی سی سوات کی صدارت میں مقامی اداروں کے مابین مقابلہ صفائی سُتھرائی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

ڈی سی سوات کی صدارت میں مقامی اداروں کے مابین مقابلہ صفائی سُتھرائی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
صوبائی حکومت کی طرف سے ٹی ایم ایز اورمقامی اداروں کے مابین رواں صفائی و ستھرائی مقابلہ کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی سوات کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ تمام اداروں نے ڈی سی سوات کواپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ اس مقابلہ کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر ایک کمیٹی کا تشکیل بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں صوبائی حکومت کی احکامات کے مطابق ضلعی سطح پر ائمپائرز کی تقرری سمیت ضابطہ کار بھی وضع کیے جا چکے ہیں۔ ڈی سی سوات نے تمام محکموں کی کار کردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور ڈالا کہ رواں صفائی مہم میں تمام جگہوں کو یکساں توجہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سڑکوں ،عمارتوں اور خاص کر مقبروں سے فالتو گھاس وغیرہ صاف کیا جائے۔انہوں نے محکمہ تعلیم اور متعقہ ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ سکولوں کے باہر اور اندر ڈسٹ بن لگائیں جائیں اور طالب علموں میں صفائی کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا جائے۔




Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

9 Comments

Loading…

0