سوات میں شہری دفاع کے عالمی دن کے حوالہ سے جمعرات کے روز مینگورہ میں ایک شاندا تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے سی بابوزئی شہاب خان تھے جبکہ اس کی صدارت ایس پی خانخیل نے کی ۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حامِدخان ، چیف وارڈن سوات محمد علی خان اور چیف وارڈن کوہستان احسان اللہ ، انچارج محمد الیاس ، مانسہرہ کے رضاکاروں ،متعلقہ محکموں کے افسران اور مقامی رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے شہر ی دفاع کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تنظیم کو مضبوط وفعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔انھوں نے یقین دلایا کہ تنظیم کے لئے ضروری فنڈز اور سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔اس موقع پر رضا کاروں میں اعلیٰ کارکردگی کی اسناد بھی تقسیم کی گئی۔
in Swat Police
V Nice A C Sahab
Mash ALLAH Nice sir ge
Well done keep it up
Mashaallah