in

سوشل میڈےا اور واٹس ایپ گروپ پر کچھ نام نہادصحافی جن کے پاس نہ تو جرنلزم ڈگری ہے نا ہی پریس کلب ممبر

سوشل میڈےا اور واٹس ایپ گروپ پر کچھ نام نہادصحافی جن کے پاس نہ تو جرنلزم ڈگری ہے نا ہی پریس کلب ممبر شپ ہے گزشتہ کئی دنوں سے سوات پولیس کے خلاف جھوٹی پروپیگنڈے چلا رہے ہیں جس میں ایک یہ کہ ’’تھانہ سیدو شریف میں ٹارچر سیل کا انکشاف‘‘ یہاں پر اصل اور حقائق پر مبنی خبر یہ ہے کہ کل بروز پیر مسمی فرمان اللہ ولد اسماعیل ساکن الپوری حال گلکدہ نمبر ۲ نے تھانہ سیدو شریف میں رپورٹ کی مسمیٰ فےاض ولد بہادر ساکن گلکدہ نمبر ۲ نے ان کے گھر سے کچھ رقم چوری کی ہے اور وہاں کے مقامی لوگوں سے مذکورہ کے نسبت چوری چکاری کے کی شکایت ملی تھی ، مذکورہ کو انٹاروگیٹ کرکے بجرم زیر دفعہ 107-151ض ف حوالات میں بند کر دےا جس کو آج بمورخہ 22-09-2020کو بعدالت جناب اے سی صاحب نے دو نفر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےا ۔ جبکہ دوسری پروپیگنڈا جس میں ورسک برہ بانڈی کے رہائیشوں نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کےا کہ کانجو پولیس نے چوری کے شبہ میں کم عمر لڑکو ں کو بے گناہ گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بناےا ہے ، کانجو پولیس نے مذکورہ پریس کانفرس کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی ، ایس ایچ اُو مجیب عالم کے مطابق عدنان خان ولد فضل ربی سکنہ ورسک برہ بانڈئی نے رپورٹ کےا تھا کہ میرے دکان شاپنگ سنٹر واقع ورسکے برہ بانڈئی کو گزشتہ شب چوروں نے شٹر تھوڑ کر 70-80 زنانہ سوٹ ، 3-4تان کپڑا اور چھ سات ہزار روپے نقد چوری ہوئی ہے جس کی دعویدار ی میں علیم اللہ عرف ودان ولد گل زادہ ، عرفان ولد سیراج الدین ، امان خان ولد مسلم خان ، اعزاز ولد شاہ ادریس سکنہ ورسک آباد کرتا ہوں ، تھانہ کانجو پولیس نے عدنان خان ولد فضل ربی سکنہ ورسک آباد برہ بانڈئی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کےا اور چوری میں ملوث درجہ بالا ملزمان کو گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کےا ، دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کےا اور ان کے قبضے سے 10زنانہ سوٹ بغیر سلے ہوئے اور مبلغ چھ سات ہزار روپے نقد برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کانجو میں ایف آئی آر درج درجسٹرڈ کی ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران سوات پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہت سی کامےابےاں حاصل کی جن میں تھانہ کبل نے چوری شدہ 36عدد موٹر سائیکل جو کہ سوات کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئی تھی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیں اور گل جبہ ڈکیتی کیس میں بھی ملزم کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم برآمد کی ، تھانہ کانجو پولیس نے ٹاون شپ میں اسلحہ کے نوک پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کو پکڑا، تھانہ رحیم آباد نے دو چور گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے چوری شدہ رقم ، زیورات ، اسلحہ ، برآمد کئے اور موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرتے ہوئے 10عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے، تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے اپنے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر اندار آلہ قتل سمیت گرفتار کر لےا تھا، منشےات فروشوں کے خلاف بھی آپریشن میں کامےابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ دنوں میں 16787گرام چرس برآمد کرکے منشےات فروشوں کو گرفتار کر لےا ۔

سوات پولیس کے خلاف سوشل میڈےا اور واٹس گروپ پر پروپیگنڈا چلانے والے نام نہاد جرنلسٹ جس کا سوات کے کسی بھی پریس کلب سے نہ تعلق ہیں اور نہ ہی جرنلزم کے پیشہ سے وابسطہ ہیں اسلئے سوات پولیس کے خلاف پوسٹیں شئیر کر رہے ہیں کہ وہ جعل سازی کے ذریعے وہ اپنا دھندہ چلا رہے تھے جس کا راز کھلتی ہی افسران نے اس پر پابندیاں لگائی جس سے ان کا ذریعہ معاش بند ہو گےا اور سوات پولیس کے خلاف پروپیگنڈے چلانے پر لگے رہے ۔ سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامےابی سے جاری آپریشن میں کو ناکام اور سوات پولیس کی حوصلہ شکنی کے لئے یہ نام نہاد صحافی پروپیگنڈے کر رہے ہیں جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں اور ان سے سوات پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کامےابی سماں نہیں جاتا ۔

سوات پریس کلب کی چیرمین ، جنرل سیکرٹری و دیگر ممبران نے سوات پولیس کے خلاف جاری ہونے والے بےان کی بھی تردید کی جس میں ان نام نہاد سوشل میڈےا صحافی نے سوات پولیس کے کوریج نہ کرنے اور سوات پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی تھی ۔ سوات پریس کلب کی چیرمین، جنرل سیکرٹری و دیگر ممبران نے کہا کہ ہم سوات پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری جنگ میں قلم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ۔

سوات پولیس کا سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بلا امتےاز جاری رہینگے اور ان نام نہاد صحافی جو غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہے اُس کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

ترجمان سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0