in

مورخہ: 2020-09-22 فون: 9240393-0946 ای میل: dposwat@gmail.com پریس ریلیز رحیم آباد پولیس ک

مورخہ: 2020-09-22
فون: 9240393-0946
ای میل: dposwat@gmail.com

پریس ریلیز

رحیم آباد پولیس کی کامےاب اور بروقت کاروائی قتل میں ملوث ملزمان ڈرامائی انداز میں آلہ قتل سمیت گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 2عدد پستول، 2 عدد بندوق اور 31عدد کارتوس برآمد

تفصیلات کے مطابق: کل بروز پیر ہارون آباد اُوڈیگرام میں حیدر علی ولد گل حیدر ساکن ہارون آباد کو اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کےا گےا تھا اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوئے تھے، مقتول کے بھائی وقاص علی کی مدعیت میں بخت محمد ولدمقام ملک اور نجیب اللہ ولد بخت محمد سکنہ اُوڈیگرام کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل مسمی بخت محمد کا بیٹا ذاکر اللہ کو کسی نے قتل کےا تھا جس کے قتل کا شک میرے بھائی مقتول حیدر علی پر کر رہے تھے جنہوں نے آج میرے بھائی اسلحہ آتشین سے فائر کرکے کو قتل کرلےا ۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے قائم مقام ایس ڈی پی اُو سٹی حبیب اللہ اور ایس ایچ اُو رحیم آبادکے ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کے گرفتاری کے لئے سرچ شروع کرلی ۔ بہترین حکمت عملی اور دوران سرچ ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان اور اُن کے ٹیم نے بمقام نیو جنرل بس سٹینڈ بائی پاس پرکاروائی کرتے ہوئے ملزمان بخت محمد ولد مقام ملک ، نجیب اللہ ولد بخت سکنہ اُوڈیگرام کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے دو عدد پستول 9mm، وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل دو عدد بندوق اور مجموعی طور پر 31عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 783جرم 302/24تھانہ رحیم آباد درج درجسٹرڈ کرلی ، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا میرے بیٹے ذاکر اللہ کوقبل ازیں اُس نے قتل کےا تھا جس کا بدلہ لینے کے خاطر ہم دونوں نے ان کو فائر کرکے قتل کر لےا ۔

بروقت کاروائی کرنے پر ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو توصیفی اسناد سے نوازا، اور اپنے پیغام میں کہا کہ سوات ایک پر آمن علاقہ ہے کسی بھی شخص کو سوات کی آمن و امان کو خراب ہونے نہیں دینگے اور اُن کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ترجمان سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

د لائیکوټ یؤ پخوانے تصویر دکالام په لار ددے کلی دا منظر ډیر ښکلے یی۔۔۔

Pearl-Continental Hotel Malam Jabba Khyber Pakhtunkhwa