in

مورخہ:18-05-2020 فون:0946-9240393 ای میل:dposwat@gmail.com پریس ریلیز سوات پولیس کی کامیاب

مورخہ:18-05-2020
فون:0946-9240393
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، قاتل اسلحہ سمیت گرفتار
کالام کے علاقے گجر گبرال میں فائرنگ سے عادل ولد قیصر کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم صنوبر ولد محمد اسحاق اسلحہ سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق 15مئی2020کو بعد از نماز جمعہ کالام کے علاقے گجر گبرال میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے عادل ولد قیصرموقع پر جاں بحق اور اس کے والد اور ایک شخص زخمی ہوا تھا، جبکہ ایچ ایس اُو اکبر حسین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے معصوم خان ولد اکرم خان کو اُسی وقت SMG سمیت گرفتار کیا تھا جبکہ مرکزی ملزم اور ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس پی آپر سوات فرمان خان کو جلد از جلد ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس پی آپر سوات فرمان خان نے ایس ڈی پی اُو سرکل مدین عطاء اللہ شمس، ای ایچ اُو کالام اکبر حسین کے سربراہی میں ایک ٹیم بنائی جنہوں مختلف جگہوں پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے 72گھنٹوں کے اندر اندر مرکزی ملزم صنوبر ولد محمد اسحاق سکنہ گجر گبرال تک رسائی حاصل کرکے اس کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 3عددایس ایم جی 3 عدد پستول، 36کارتوس اور مختلف چارجر ز برآمد کی جبکہ ایک ملزم افضل خان ولد مسافر سکنہ اوتروڑ تا حال روپوش جس کے گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہیں۔وقوعہ میں کل 4عدد SMG، 3عدد پستول، 36عدد کارتوس اور مختلف چارجرز قبضہ پولیس کی گئی، ملزمان نے علاقہ میں خوف و حراس پھیلایا ہوا تھا بروقت گرفتاری پر علاقہ مکین نے سوات پولیس کو خراج تحسین پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0