in

ضلعی انتظامیہ سوات اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بین الاضلاعی اور اندرون ضلع

ضلعی انتظامیہ سوات اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بین الاضلاعی اور اندرون ضلع گاڑیوں کی آمدورفت شروع کر نے سے متعلق احکامات پر غورکیا گیا اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مالاکنڈ ڈویژن،ڈی ایس پی سٹی اور آل سوات ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی طرف سے ضلعوں کی اندر اور ضلعوں سے باہر ٹرانسپورٹ کی شروعات کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات نامہ SOPs پر تفصیلی غور کیا گیا ایس او پی سے متعلق مقامی ٹرانسپورٹروں کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ تمام ٹرانسپورٹرز ز اور ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریگی تاکہ کرونا سے متعلق حکومت کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد یقینی ہو سکے ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اس حوالے سے ایک تحریری معاہدہ بھی ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز حکومتی ہدایت اور اس حوالے سے جاری کردہ اصولوں SOPs کی مکمل پاسداری کرے گی جب کہ اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کو ایس او پیز سے متعلق انگریزی اور اردو زبان میں تحریر کی گئی تفصیلات بھی فراہم کیے گئے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ڈی ایس پی ٹریفک مختلف روٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ کرے گی جہاں پر حکومتی ایس او پیز اور کرایا نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کرے گی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کرونا کی پھیلاوء کو روکنے سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اجلاس کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0