in

ضلعی انتظامیہ سوات کے افسران کااپنی تنخوا سے رضاکارانہ طور پرکم سےکم 10 دن کی تنخوا غریب اورنادار لو

ضلعی انتظامیہ سوات کے افسران کااپنی تنخوا سے رضاکارانہ طور پرکم سےکم 10 دن کی تنخوا غریب اورنادار لوگوں کی امداد میں دینے کا اعلان۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ضلعی انتظامیہ سوات میں گریڈ 17، 18 اور 19 کے افسران نے رضاکارانہ طورپر کم ازکم 10دن کی تنخوامعاشرے کے انتہائی غریب و کمزور طبقہ کو دینے کا اعلان کردیا ہے، مذکورہ رقم سارے افسران اے ڈی سی ریلیف قاضی ریاض علی خان کے دفتر میں جمع کرائیںگے، جمع شدہ پیسے صرف اور صرف غریب اور نادار لوگوں کی گھروں میں فوری طور پر راشن خریدنے اور پہنچانے کے لیے استعمال ہونگے۔
تمام صاحب ثروت افراد سے بھی التماس ہے کہ اگر وہ بھی ایسے نادارہم وطن افراد کی مالی مدد کرنا چاہے تو وہ بھی اپنے خیرات وصدقات اے ڈی سی ریلیف ریاض علی خان کے پاس جمع کرائیں۔ اس مقصد کے لیے اے ڈی سی ریلیف ایک بینک اکاونٹ کھلوائینگے، اورانشاءللہ انتہائی شفاف طریقے سے یہ سارا عمل جاری رہے مکمل ہوگا۔
اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی کے ذریعے تمام تحصیلوں میں انتہائی شفاف طریقے سے صرف ضرورتمند لوگوں کی ایک فہرست تیار کی جائیگی، جس کی تصدیق ضلعی انتظامیہ ایک کمیٹی کے ذریعے کرینگے۔ فائنل فہرست مخیر حضرات کے ساتھ بھی شیر کیا جائےگا، تاکہ اگر وہ خود بھی جاکر ایسےضرورتمند افراد کے ساتھ مالی مدد کرنا چاہے، یا 10-15 دنوں کا راشن مہیاں کرسکیں ۔
جتنے پیسے/چندہ اکٹھا ہوگا، جتنا خرچ اور جتنا راشن تقسیم ہوگا وغیرہ جیسے انفارمیشن عوام کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر شیر ہونگے۔

Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply
  1. Pa khana badosh khalqo swat ta pa entry pabandi walagawai km chi nan saba ra rawan da.
    Paron yu truck leda shawe wo

  2. یقیناً ڈپٹی کمشنر ثاقب نثار صاحب ایک مخلص انسان ہے ہم انکے اس عمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیی.

  3. Apee offic me be deko bohat gareeb log ha our muskel se ape tankhwa pr guzara krta ha lakin chore nahe karta our na kese ke agee hat pahlata ha

  4. اگر سوات انے والوں کو نہیں روکا گیا تو اگلے ایک دو ہفتوں میں سوات کی حالت کسی کی قابوں میں نہیں ہونگے۔۔ انتظامیہ نوٹس لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Shahi Bagh Jannat Ka tota

Chukail banda mankiyal swat