in

سوات میں سرحدیونیورسٹی کے طالب علم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،قتل کے الزام میں میاں بیوی کو گرفت

سوات میں سرحدیونیورسٹی کے طالب علم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،قتل کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا،ایک ملزم روپوش ہوگیا،مقتول کو خاتون کے ساتھ تعلقات رکھنے کی پاداش میں گھر میں پاکر قتل کیا گیا،ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان نے،ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری،ایس ایچ او کانجو گل شیداور ایڈیشنل ایس ایچ او انور کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 13جنوری کو برہ بانڈئی کے علاقے سے سرحدیونیورسٹی کے طالب علم محمدعارف ولد پہلوان سکنہ داموڑئی شانگلہ کی لاش نالے سے ملی تھی جس کی بنیاد پرہم نے تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچ گئے انہوں نے کہا ملزمان عبدالرحمن ولد محمد رفیق سکنہ امانکوٹ مینگورہ،اس کی اہلیہ مسماۃ(ن) اور بھائی شکیل نے مقتول محمد عارف کو اپنے گھر مینگورہ میں قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی میں ڈال کر برہ بانڈئی میں ٹھکانے لگایا،پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن اور اس کی بیوی مسماۃ نورین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا بھائی شکیل رپوش ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے،پولیس اسلحہ اور لاش کو ٹھکانے لگانے میں استعمال ہونے والی کار کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں کانجو ٹاؤن شپ سے بنگلہ کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے چوری شدہ پستول اور سونا سمیت فروخت شدہ سونے کے لاکھوں روپے برآمد کرلئے ہیں،ڈی ایس پی کبل سرکل اکبرشنواری کے مطابق گزشتہ سال 25نومبر کو کانجو ٹاؤن شپ میں سرداعلی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ رشتہ داروں کے ہاں گئے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے دیوار پھلانگ کرگھر سے ساڑھے نو تولے سونا،لائسنس یافتہ پستول چوری کرکے لے گیا تھا جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم عرفان اللہ ولد رحم گل سکنہ امانکوٹ مینگورہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول،بالیاں اور فروخت شدہ سونا کے چارلاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Asriyat kalam road today snowfall

Kalam valley after snowfall 2020 hen eye view