in

میں کالام سے ہوں۔ کالام کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ "سخت مزاج"…

میں کالام سے ہوں۔ کالام کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ "سخت مزاج" ہوتے ہیں۔ علاقے میں آرمی اور پولیس کی بھی نہیں سنتے مگر سیاحوں کا بڑا احترام کرتے ہیں۔ ان کی ناخوشگوار باتوں سے درگزر کرتے ہیں۔ اگر آپ کو ہوٹل نہیں ملتا یا کوئی اور مجبوری ہے۔ مجبوری نہ بھی ہو آپ کسی بھی مقامی شخص یا لوکل ٹیکیسی/ جیپ ڈرائیور سے کہیں مجھے رات گزارنے کیلئے جگہ چاہیے وہ آپ کو پورا ہفتہ اپنے گھر میں رکھیں گے۔ نہ صرف رہائش دیں گے بلکہ کھانا پینا بھی فراہم کریں گے۔
آپ چلتی ہوئی گاڑی سے شاپر اور بوتل پھینکیں وہ آگے بڑھ کر اٹھائیں گے مگر آپ کو کچھ نہیں گے۔ کیوں کہ وہ آپ کو محض کسٹمر نہیں بلکہ مہمان سمجھتے ہیں۔ کالام والے اپنی زبان میں بھی بات کرتے ہوئے لفظ سیاح نہیں بلکہ مہمان کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

ہم آپ سے محض اتنی گزارش کرتے ہیں کہ جس طرح آپ کو اپنی گلی محلے میں اڑتے شاپر اور لڑھکتی بوتلیں بری لگتی ہیں۔ اسی طرح ہمیں بھی اپنے قدرتی حسین مقامات کا یہ حال ہوتا دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔
امید ہے برا نہیں منائیں گے۔ میں زاتی طور پر آپ کو کالام میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ میرا مہمان خانہ آپ کیلئے حاضر ہے۔
یہ جھیل سیف اللہ کا تازہ منظر ہے۔
۔
تحریر:نورالہدٰی شاہین


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0