مورخہ:31-03-2019
فون:0946-9240393
ای میل: dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
خواجہ سرا پر تشدد کا واقعہ ، ملزم گرفتار
گزشتہ روز شاہدرہ وتکے میں خواجہ سراؤں کے ڈھیرے میں گھستے ہوئے نوجوان نے خواجہ سراؤں پر تشدد کرتے ہوئے چاقو سے وار کرکے شدید زخمی کیا ، خواجہ سرا کو بروقت علاج میسر نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز خواجہ سراؤں پر تشدد ہونے والے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے ایس ایچ اُو مینگورہ فضل رحیم خان کو ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ اُو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کے گھر پر کئی بار چھاپہ مار ا لیکن ملزم روپوش تھا،ملزم کو تلاش کرتے ہوئے کاروائی مزید تیز کرائی ، بدوران گشت بمقام تاج چوک ملزم کامران ولد یوسف سکنہ باغ محلہ کو گرفتار کرکے تھانہ مینگورہ کے حوالات میں بند کیا۔
ترجمان
سوات پولیس
ڈیر خہ سوات پولیس زندہ آباد