ملک بھر کی طرح کل ضلع سوات میں بھی آقائے دو جہاں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت باسعادت مذہبی عقیدت و احترام اور دلی جوش و جذبے سے منایا گیا. اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں ضلع ناظم محمد علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی ریاض علی خان اور مفتی محمد سردراز فیضی ودیگر نے نبی کریم (ص) کی سیرت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے موقع پر مختلف نعت خوانوں نے نعت پڑھی جبکہ آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔











👏