in

تاریخ:13/9/2018 فون نمبر:0946.9240393 ای میل :dposwat@gmail.com پریس ریلیز ضلعی پولیس سربراہ سید اشف

تاریخ:13/9/2018
فون نمبر:0946.9240393
ای میل :dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انورکا تحصیل مٹہ کے یو نین کونسلز بامہ خیلہ اور ارکوٹ میں نا ظمین و علاقہ معززین سے ملاقاتیں
تفصیلات کے مطابق: ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انورنے تحصیل مٹہ میں گردش کر نے والی چوروں کے افواہوں کے حوالے سے یونین کونسل بامہ خیلہ اور ارکوٹ کے عمائدین ،ناظمین و کونسلران سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات میں ڈی پی او سوات نے کہا کہ مٹہ کے عوام گردش کرنے والی چوروں کے افواہوں پر کا ن نہ دھریں ۔
پولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور اپنے فرا ئض سے بخوبی آگاہ ہے پولیس جوان مسلسل علاقے میں گشت پرمامور ہے۔چوروں کے مو جو دگی کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ عوام ہوائی فائرنگ کرنے سے اجتناب کریں کسی بھی شکایت یا اطلاع سے ڈی ایس پی یا ایس ایچ او مٹہ کو بر وقت آگا ہ کریں ۔عوام پولیس پر بھروسہ رکھیں اور پولیس کے ساتھ علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرنے میں تعاون کریں ۔معزیزین علاقہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا ۔ڈی پی او سوات نے تعاون کرنے پر علاقہ عمائدین ،ناظمین و کونسلران کا شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان
سوات پولیس



What do you think?

46 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

Comments

comments