آج بروزِ پیر کانجو ٹاون شِپ میں کھلی کچہری منعقد ہو ئی،جس میں تمام محکموں کے افسران کے علاوہ علاقے کے بلدیاتی نمائندوں سیمت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ۔اے ڈی سی سوات فواد خان نے متعلقہ حکام کے ہمراہ کانجو ٹاون شِپ اور نواحی دیہات کے باشندوں کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔
کھلی کچہری میں ٹاون شِپ کے باشندوں نے انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق ٹاون شِپ میں صفائی ، پانی، صحت ، ٹاون شِپ انتظامیہ کی طرف سے مسائیل،درختوں کی غیر قانونی کٹائی، سٹریٹ لائیٹس نصب کرنے سے متعلق سے تھے۔ اے ڈی سی سوات نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کوموقع پر واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ۔
متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی لوگوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے ہیں ، تاہم چیف سیکرٹری آفس کی طرف سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے تمام مسائل، شکایات اور تجاویز متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لیے بھیج دیے گئے۔
in Swat Police
اس میں نکپخیل نہر کی شکایت رہ گی ہے
Dair kha
Great well done .
dair kha sir