in

مورخہ: 21-07-2018 فون: 0946-9240393 ای میل:dposwat@gmail.com پریس ریلیز ڈی پی اُو آفس میں پر امن انت

مورخہ: 21-07-2018
فون: 0946-9240393
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
ڈی پی اُو آفس میں پر امن انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
سوات پولیس کی انتخابات کے پر امن انعقاد اور انتخابی میٹریل کی بحفاظت ترسیل کے لئے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات
اجلاس میں انتخابات کے لئے مرتب کئے گئے سیکورٹی پلان سمیت دیگر اُمور پر بھی ہدایات گئی اور الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
الیکشن کے دن پولیس اہلکاران اپنے ڈیوٹی کوبلا خوف وخطر اورغیر جانبداری سے انجام دیں۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پر امن انتخابات کو یقینی بنا نے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں،۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر شرپسندو و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تیز کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پویس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے انتخابات کے پر امن انعقاد اور الیکشن کے لئے کئے گئے خصوصی اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ، دوران اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انتخابات کیلئے کے وضع کردہ ہدایات پر روشنی ڈالی ، اجلاس میں ایس پی لوئر سوات خانخیل خان ،تمام سرکل ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران نے ڈی پی او سوات نے افسران کو عام انتخابات کیلئے حکمت عملی کی ترتیب اور الیکشن میٹریل کی متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر بر وقت اور بحفاظت ترسیل کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، انتخابات کے دوران کوئی بھی انتشار اور بد نظمی پیدا کریں تو اُسے فوراً گرفتارکیاکیا جائے، امن و عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتا ، ضلع بھر میں شرپسند جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا جائے ، حساس علاقہ جات میں خصوصی ناکہ بندی کئے جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پولنگ سٹیشن کے پولیس افسران اور اہلکاران کو ترتیب کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔ ڈی پی اُو سوات نے الیکشن کے روز امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹنے کے لئے تمام افسران کو ریہرسل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس آفیسرز اور جوانوں سے الیکشن 2018ضابطہ اخلاق پر حلف لیا ۔

ترجمان
سوات پولیس

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0