in

سوات، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری، ڈی سی سوات کے حُکم پر ضلع بھر میں لگائے گئے غیر قانونی

سوات، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری، ڈی سی سوات کے حُکم پر ضلع بھر میں لگائے گئے غیر قانونی بِل بورڈز،بینرز اور پوسٹرز کے خلاف بِلا تفریق کریک ڈاون شروع۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سوات ثاقِب رضا اسلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے، کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائیں، اس سلسلے میں انہوں نے جمعہ کے روز ایک ہنگامی اِجلاس بھی بلایا تھا، جسمیں ڈی پی او سوات، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔
ڈی سی سوات نے واشگاف الفاظ میں حکم دیا کہ دو دِن کے اندر اندر بلاتفریق کارروائی شروع کریں، انہوں نے زور دیا کہ وہ ازخود تمام تحصیلوں کا دورہ کرینگے، تاکہ معلوم کریں کہ کہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔
اب تک کی کارروائیوں میں تحصیل مٹہ ، بحرین اور بابوزئی میں سینکڑوں غیر قانونی بل بورڈز، بینرز وغیرہ ہٹاکر قبضے میں لیے جا چُکے ہیں۔
یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور ٹی ایم ایز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
شہریوں سے التماس ہے کہ اگر کہیں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو KP Citizen’s Portalپر رپورٹ کریں۔






Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Photo – Tariq siddiq kohistani GABRAL as seen from Navi banda, Loypanaghaly, Swa…

احمد شاہ گلوبل پیس کونسل کے صدر اور ماہر تعلیم ہے۔ سوات کو ترقی یافتہ بنانے اور …