in

ڈی سی سوات کی ہدایت پر گرانفروشوں، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاررو

ڈی سی سوات کی ہدایت پر گرانفروشوں، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی۔
ڈپٹی کمشنرسوات شاہدمحمود نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی سوات کو ماہ رمضان میں اشیاء خوردنوش کی خودساختہ قیمتیں مقررکرنے والوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حُکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کی گئی کارروائیوں میں کئی قصائیوں کے خلاف FIR درج کیے گئے ہیں اورمتعدد کو جیل بھی بھیج دیا گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپوں کے دوران درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ مختلف بازاروں میں اشیاء مہنگی فروخت کرنے والوں سے بھاری جُرمانے بھی وصول کیے ہیں۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اورفوڈ ڈیپارٹمنٹ کاٹیم موقعے پر سبزی و فروٹ منڈی میں پھلوں و سبزی کی بھولی کے وقت ریٹ کا تعین کرتا رہتاہے۔
ڈپٹی کمشنرسوات شاہدمحمود نے خبردار کیا ہے کہ ضلع سوات میں مہنگے داموں اشاء خوردوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے، کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء خوردنوش خریدیں جو کہ KP Citizen’s Portal App.پر روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جا تاہے،تاہم خِلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صارفین اس App اوردیے گئے نمبرز 09469240008, 03009022918, 03459516854پر فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

7 Comments

  1. Our important baat ye hy Jo qasai akhbar mea gosht dety hy un Se drna chahie WO akhbar mea gosht is lie dety hy k logo KO pta na chle k hum logo Ne kitna gand bnd Ki hua hy akhbar k andar… To please agar ho sky our society KO haqeeqi tour par change Karna chahty hy ap log to mehrabani kar k khwaza khela our charbagh k qasio oper ye pabndi ayid kary k akhbaro mea gosht firokht karne PR but sakht action Lia jaiga .

  2. DC Sahib Zara charbagh k qasaiyo k oper b action Lena un logo Ne 400 Rs fee kilo gosht Dene PR awam ka bhera ghrk KIA our pta nhi janaw Wu zbha karty kese hoty hy mea Ne dekha hy Jin janawron k WO zbha karty hy kaam Se WO khud chal b skty hy our idhar community khamossh hy.

  3. طاہر آباد میں انصاف گوشت سنٹر میں ملنگ قصاب اور اس کے سامنے جو دوسرا قصاب ہے وہ 450 روپے گوشت فروخت کررہا ہے کسی کی مجال ہے کہ اس سے سرکاری نرخ پر گوشت لینے کا کہے

  4. قصاب سرعام سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں کررہے اور گوشت 400 اور 450 روپے کلو بھیچ رہے ہیں کل اطاہر آباد میں ایک قصاب سے سرکاری ریٹ پر گوشت نہ بیچنے پر تکرار ہوا تو وہ بول پڑا کہ سرکار کیا چیز ہے اگر لینا ہے تو لے لو ورنہ جاؤ جہاں پر سرکار ی نرخ وہاں سے لے لو

  5. محترم ڈپٹی کمشنر صاحب! WSSCS، Water and Sanitation Services Company Swat) پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی. لنڈیکس( نزد خوشحال سکول) کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے. دو وقت ایک گھنٹہ فراہمی کے بجائے روزانہ 10،15 منٹ پانی دیا جاتا ہے جس سے ایک بالٹی بھی نہیں بھرتی. ہم نے پانی کا پریشر بڑھانے اور دورانیہ پورا کرنے کے لیے 4،5 مرتبہ wsscs کو کمپلینٹ کیا، 2،3 مرتبہ خود بھی گئے، مگر کوئی بھی ٹھس سے مس نہیں ہو رہا. اسلئے ہم ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہیں.

Loading…

0