in

ضلعی انتظامیہ سوات کا مینگورہ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی۔

ضلعی انتظامیہ سوات کا مینگورہ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی۔
گزشتہ روز تھانہ مینگورہ ایس ایچ او اختر ایوب کے انٹیلی جنس رپورٹ /نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ سوات کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر حامد بونیری نے مرغی فروش شیر علی اور عباس کے دوکانوں پر اچانک چھاپہ مارا جہاں سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں ان کے ساتھ فوڈ انسپکٹر اور لایوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کا متعلقہ آفیسر بھی موجود تھے۔جنہوں نے مذکورہ مرغیوں کو مردہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ورہ مرغ فروشان کو 15دن کے جوڈیشل لاک اپ پر جیل بھیج دیا، جبکہ موقع پر پچاس ہزار جُرمانہ بھی وصول کیا گیا۔جو بعد ازاں سرکاری ٹرژری میں جمع کردیے گئے۔







Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

2 Comments

Loading…

0