in

ٖڈی سی آفس سوات کی جانب سے بریکوٹ کے علاقہ شموزئی تیرنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔لوگوں کے مسائل کے ف

ٖڈی سی آفس سوات کی جانب سے بریکوٹ کے علاقہ شموزئی تیرنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اِس کھلی کچہری کے تمام مسائل و شکایات پہلی دفعہ چیف سیکرٹری آفِس کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ریکارڈبھی کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے تحصیل بریکوٹ کے باشِندوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننے اور فوری حل کے لیے کھلی کچہری منعقد کی۔اِس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ، تحصیل ناظم بریکوٹ،اسسٹنٹ کمشنربریکوٹ شکیل احمد مروت ،ایڈیشنل اے سی بریکوٹ فہیم خان،فوکل پرسن/انچارج پی ایم اآر یو حیدرعلی، ایس ڈی پی اوسید زمان شاہ، ایس ڈی اوواپڈا، تحصیلدار و نایب تحصیلدار بریکوٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر PKHA،ٹی ایم او بریکوٹ،ایس ایم او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایس ڈی او PHED،ایس ڈی ای او میل اور فی میل موجود تھے۔
کھلی کچہری کا اہتمام گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول شموزئی میں کیاگیاتھا۔ جسمیں شموزئی ، بریکوٹ اور آس پاس والے گاوں کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسائل ، شکایات اور تجاویزسے آگاہ کیا، جس میں ذیادہ تر مسائل واپڈا، تعلیم ، صحت ،اور محکمہ پولیس کے تھے۔ ایڈیشنل ڈی سی سوات نے لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز پر متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو احکامات جاری کئے، اور چیف سیکرٹری آفس کے جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل پر سارے مسائل ، شکایات و تجاویز رجسٹرڈ کرلیے گئے۔جس کے ذریعے لوگ کھلی کچہری میں اُٹھائے گئے مسئلے کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کی جانچ لے سکتے ہیں۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

4 Comments

Loading…

0