انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے ویژن کے مطابق منشیات سے پاک خیبر پختونخواہ کے تحت سوات پولیس ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کی نگرانی میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں
جاری۔ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت خان کے سربراہی میں ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی عثمان ولد گل داد خان ساکن کانجو کے نان کسٹم پیڈ جیپ سے 1769 گرام چرس برآمد کرلی، گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ بنڑ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔