ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف سٹی پولیس کا نائٹ سرچ آپریشن۔
ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں مینگورہ کے مختلف علاقوں میں نائٹ سرچ آپریشن کا انعقاد کیاگیا۔
نائٹ سرچ آپریشن میں ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال و دیگر پولیس جوانوں نے حصہ لیا۔
نائٹ سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1299 گرام چرس برآمد کرلی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں حضرت سید سکنہ رحیم آباد اور بد الرحیم ولد میاں گل محمد سکنہ امانکوٹ شامل ہیں۔




