in

مورخہ:02-10-2021 بھابی کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ملزم امجد علی ولد باچاخان سکنہ کوک

مورخہ:02-10-2021
بھابی کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
ملزم امجد علی ولد باچاخان سکنہ کوکارئی نے اپنے بھابی پر پستول سے فائر کرکے قتل کیا تھا
تفصیلات کے مطابق: تھانہ کوکاریئ کے حدود میں کل امجد علی ولد باچا خان سکنہ کوکارئی نے اپنے بھابی مسماۃ (ن) پر پستول سے فائر کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوئی تھی، مسماۃ (ن) کو سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی، اور ملزم امجد علی جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے قائمقام ڈی ایس پی سیدو پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم امجد علی ولد باچا خان سکنہ کوکارئی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کوکارئی میں جرم 302، 15AA کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0