سوات میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیائے خوردنوش بیچنے /بنانے والوں کے خلاف کاروئی۔
فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سیاحوں کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی
کارروائی کے دوران مختلف ہوٹلز ، بیکری یونٹس اور جنرل سٹورز کی انسپکشن کئے گئے ۔ جس میں ایک بیکری یونٹ اور ایک ہوٹل کو ناقص صفائی اور مضر صحت خوراکی اشیاء کے استعمال اور بیچنے پر سیل کردیا گیا ۔ ایک اور موقع پر گوٹکہ جو کہ انتہائی مضر صحت اور ممنوعہ ہے بیچنے پر 2 جنرل سٹورز پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور مال کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔
علاوہ ازیں ایک ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر جرمانہ کیا گیا۔
تفریحی مقامات پر آئے ہوئے سیاح حضرات اور مقامی لوگوں کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہممی یقینی بنانا فوڈ اتھارٹی کا عزم ہے جس کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں جو سیاحتی مقامات پر تواتر کیساتھ انسپکشنز کرینگے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی ڈھیل نہیں دی جائے گی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوات اسد قاسم
GIPHY App Key not set. Please check settings