ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کا کورونا وائر س کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے شہید کانسٹیبل گوہر علی کے گھر بحرین گئے۔ جہاں پر انہوں نے ایس پی آپر سوات درویش خان کے ہمراہ شہید کانسٹیبل گوہر علی کے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی سلامی پیش کی اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے کانسٹیبل کو جنت الفردوس عطا فرمائیے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیے۔ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے شہید کانسٹیبل گوہر علی کے بیٹیوں سے مل کر اُن کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور اُن کو یقین دہانی دلائی کہ سوات پولیس آپ کے ساتھ غم اور خوشی میں شریک ہیں اور آپ لوگوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس موقع ڈی ایس پی مدین شیر حسن خان، ایس ایچ اُو تھانہ بحرین اسلام الحق، مرحوم کے ورثاء، علاقہ معززین و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔
علاقہ کے عوام اور مشران نے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کا خصوصی شکریہ اور اُن کے اس اقدام کو سراہا۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings