ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سوات اکبر حیات خان نے ایس ایچ او تھانہ کوکارئ فضل رحیم خان کے ہمراہ شہید سب انسپکٹر قدرگل کے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی سلامی پیش کی اور اُن کے
ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔انسپکٹر قدر گل تورورسک بونیر میں ٹریفک حادثے کے دوران شہید ہوئے۔ جن کو آج ان کے آبائی گاوں کوکارئ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔
اس موقع پر ان کے ورثاء، علاقہ کوکارئ کے معزیزین، پولیس آفیسران بھی موجود تھے۔
GIPHY App Key not set. Please check settings