ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل سیدوشریف اسحاق کی نگرانی میں ایس او تھانہ سیدوشریف طارق خان، ایس ایچ او تھانہ منگلور اسلم خان اور ایس ایچ او تھانہ کوکاری فضل رحیم خان نے حکومت کی
جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز، حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور 6بجے کے بعد لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا، کورونا ایس اوپی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی افراد کو حراست میں لئے گئے، عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ تکلیف اور پریشانیوں سے بچنے کیلئے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ضرورت کے تحت گھر وں سے نکلتے وقت حفاظتی ماسک ضرور استعمال کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کیجئے۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings