* سوات پولیس کی بروقت کاروائی، گداگر چور عورت گرفتار
* گرفتار ملزمہ سے ڈیڑھ تولے طلائی زیورات برآمد
تفصیلات کے مطابق:اکرام اللہ ولد حاجی فضل محمد سکنہ لنڈیکس مینگورہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ایک میں اپنے گھر میں نماز عصر پڑھ رہا تھا، اچانک میرے بیٹے نے مجھے آواز دی کہ ایک بوڑھی عورت آئی تھی اور گھر کے کمرے سے پلاسٹک شاپر میں کچھ سامان اُٹھا کر لے گئی، جس پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ گل شید خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ لنڈیکس مینگورہ کے اردگرد سرچ آپریشن شروع کی، دوران آپریشن بنگلہ دیش پُل کے قریب بوڑھی عورت کو گرفتار کر کے لیڈی پولیس کے ذریعے تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات ڈیڑھ تولے سونا برآمد کیا۔ گرفتار گداگر چور عورت نصیب رنڑا زوجہ شاہ سید سکنہ میاں بابا سیدوشریف کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ علت 205جرم 380PPCتھانہ مینگورہ درج کیا گیا۔
GIPHY App Key not set. Please check settings