in

ڈپٹی کمشنرز اپنے دفاتر کے دروازے عام آدمی کے لئے ہر وقت کھلے رکھیں .ڈپٹی کمشنرز کےدفاتر میں دو سالوں

ڈپٹی کمشنرز اپنے دفاتر کے دروازے عام آدمی کے لئے ہر وقت کھلے رکھیں .ڈپٹی کمشنرز کےدفاتر میں دو سالوں سے زیادہ عرصے سے تعینات تمام عملے کا تبادلہ کیا جائے.پولی تھین بیگز ، غیر قانونی کان کنی اور تجاوزات کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے. وزیراعلیٰ محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی زیر صدارت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس
وزیراعلیٰ کی گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد اور کورونا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ز کی کارکردگی کی تعریف.
#KPReformed #KPTransformed
#خپل_وزیراعلی #لویہ_پختونخوا
#عوام_کی_خیرخواہ ۔ #حکومت_پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو عوام کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے اور لوگوں کے مسائل براہ راست سننے اور انہیں بروقت حل کرنے کے لیے کھلی کچہری اور ریونیو دربار باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ز اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے رکھیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوام کو تمام سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو شہری علاقوں میں منڈیوں اور اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے اقدامات اٹھانے جبکہ صوبے کی بعض جگہوں میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے موثر طریقہ کار وضع کرنے اور دریاو¿ں کے کنارے غیر قانونی کرش مشینوں کو فوری طور پر ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔ وہ منگل کے روز تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی تجاوزات اور پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا وباءاور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کومستحکم رکھنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر گڈ گورننس اسٹریٹیجی پر عملدرآمد کے لحاظ سے خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے۔
#DCswat #KPK #NayaPakistan #Pakistan
#swat #Kalam #Malamjabbah #Behrain


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0