in

مورخہ:21-12-2020 فون:0946-9240393 ای میل: dposwat@gmail.com پریس ریلیز اختر علی ولد علی اخت

مورخہ:21-12-2020
فون:0946-9240393
ای میل: dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
اختر علی ولد علی اختیار سکنہ کلیاء کوکارئی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
ملزمان سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد
تفصیلات کے مطابق: مورخہ12-12-2020کو مسمی نور اختیار نے اپنے بھتیجے مسمی اختر علی ولد علی اختیار سکنہ کلیاء کوکاریئ کے گمشدگی رپورٹ تھانہ کوکارئی میں درج کیا، مسمی نور اختیار کے مطابق کل بوقت شام میرا بھتیجا مسمی اختر علی ولد علی اختیار اپنے گھر میں موجود تھا کہ اچانک اُس کی موبائل فون پر کال آئی اور مذکورہ چھت کے طرف سیڑھیوں کے طرف گیا اُور اس کے بعد معلوم نہیں کہ مذکورہ وہاں سے کس طرف چلا گیا ہے، کافی معلومات و پتہ کیا لیکن معلوم نہ ہوسکا، جس پر تھانہ کوکارئی میں مسمی اختر علی کی گمشدگی رپورٹ درج کی گئی، تھانہ کوکارئی پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کرکے 13-12-2020کو مسمی اختر علی کا قتل شدہ نعش لاترد چینہ سے برآمد کیا۔مقتول کے والد علی اختیار نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف اپنے بیٹے کے قتل ہونے کی دعویداری کی۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے فوری طور ایس ڈی پی او سیدو شریف اسحاق خان کوملزمان ٹریس کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ڈی پی اُو سیدو شریف نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ اُو کوکاریئ روشن علی خان، تفتیشی افسران اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حال کرکے ملزم عمرباچا ولد شیر رحمن اور ملزم عمر باچہ ولد شیر رحمن سکنہ سکنہ کلیاء کوکاری کو گرفتار کر لیا، دوران انٹاروگیشن ملزمان نے وقوعہ کی نشاندہی کی،ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کی مزید ملزم عمر باچہ سے ایک عدد پستول 30بور بمعہ 13عدد کارتوس، ایک عدد بندوق303بور برآمد کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ کوکارئی میں مقدمہ علت 697جرم 302-15-AA/34درج درجسٹرڈ کی۔

ترجمان سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0

    Book Burj Al Swat Hotel from Tour Vision Travel and Get Best Rates. Best Hotel in Swat for Families & Honeymooners. For Booking & Details,

    Wanna hop on a plane n just escape? Worry not we got you covered! Just check out