مورخہ08-12-2020
فون: 09469240393
ای میل: dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، خود کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار
تفصیلات کے مطابق: چپریال پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہو اکہ ایک آدمی جو اپنے آپ کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کر رہا ہے اور لوگوں کو پیسوں کے ذریعے نوکریوں کا جھانسہ دے رہا ہے۔جس پر فوراً کاروائی کرتے ہوے ایس ایچ اُو چپریال محمد زیب خان، ایس ایچ اُو مٹہ نواب خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل طریقے سے نوسربازملزم اکبر علی ولد معمبر ساکن کنڈو گے چپریال کو گرفتار کر لیا۔کاروائی کے دوران پولیس نے زیر حراست ملزم کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون برآمد کر لی۔کاروائی میں پکڑے جانیوالے نوسرباز نے پولیس کے سامنے دئیے گئے اعترافی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں آرمی آفیسرکا نام استعمال کرتا تھا اور لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پیسے بھٹورتا تھا، زیر حراست ملزم نے حال ہی میں نوکری دینے کے لئے 3لاکھ، 2لاکھ اور 50ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا ہے۔
ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے پولیس کی اس کاروائی کو اہم کامیابی قرار دیکر ملزم کو عدالت سے عبرتناک سزاء دلانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کا عزم دہراتے ہوئے جعلسازی کے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متعلقہ پولیس حکام کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ ملزم اکبر علی کے خلاف تھانہ چپریال میں زیردفعہ 419,420,471,170,171مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔
ترجمان سوات پولیس
GIPHY App Key not set. Please check settings