in

مورخہ:17-10-2020 پریس ریلیز سوات پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئ

مورخہ:17-10-2020
پریس ریلیز
سوات پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی ) کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا

بحرین پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی ) کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق: بحرین پولیس کو خفیہ ذراءع سے اطلاع موصول ہو اکہ بحرین کے مقامی ہوٹل میں رہائش پزیر ایک آدمی جو اپنے آپ کو انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی ) کا اہلکار ظاہر کر رہا ہے جس پر فوراً کاروائی کرتے ہوے ایس ایچ اُو بحرین اسلام الحق اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار، دوران چھاپہ نوسربازملزم امتیاز خان ولد رحم شیر سکنہ تھانہ بٹ خیلہ کو گرفتار کر لیا ۔ کاروائی کے دوران پولیس نے زیر حراست ملزم کے قبضے سے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی ) کے جعلی سروس کارڈ جس میں ملزم نے خود کو آئی ایس آئی کا صوبیدار ظاہر کیا تھا برآمد کر لی ۔ کاروائی میں پکڑے جانیولے نوسرباز نے پولیس کے سامنے دئیے گئے اعترافی بےان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسکے پاس سروس کارڈ جعلی ہے جس کو اس نے خود بنائی ہے زیر حراست ملزم نے جعلسازی کے ذریعے ریاستی اداروں کے ساکھ کو مجروح کرنے اور دھوکہ دہی سے اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان جعلی سروس کارڈ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے اورا پنے آپ کو سہولت دینے کے لئے استعمال کرتا ہوں ۔

ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے پولیس کی اس کاروائی کو اہم کامیابی قرار دیکر ملزم کو عدالت سے عبرتناک سزاء دلانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کا عزم دہراتے ہوئے جعلسازی کے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متعلقہ پولیس حکام کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں ۔ ملزم امتیاز کے خلاف جرم 170-171-419-471تھانہ بحرین درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ۔

ترجمان سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0