مورخہ:10-10-2020
فون:09469240393
ای میل:dposwat@gmail.com
پریس ریلیز
ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) چپریال نے میاں بیوی کی درمیان راضی نامہ کیا
مسماۃ (ح) اور اُس کے شوہر وزیر زادہ ولد آفرین سکنہ چپریال کے درمیان گھریلوں تنازعہ دارالقضاء میں زیر سماعت تھا
تفصیلات کے مطابق:مسماۃ (ح) اور اُس کے شوہر وزیر زادہ ولد آفرین سکنہ چپریال کے درمیان گھریلوں تنازعہ پشاور ہائی کورٹ دارالقضاء میں زیر سماعت تھا جس کو مورخہ 03-10-2020 کو عدالت عالیہ نے ڈی آر سی چپریال کو خط و کتابت کے ذریعے دونوں فریقین کے مابین مسلہ حل کرنے کو کہا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی آری سی چپریال کے چئیر مین رحمت علی خان نے تنازعہ پر پینل مقرر کرکے فریقین کو ڈی آر سی دفتر طلب کر لیا اور کافی دیر تک دونوں فریقین کو سن لیا، کافی گفت و شنید کے بعد دونوں فریقین کے مرضی کے مطابق شرائط پر مصالحت ممکن ہو کر دونوں میاں بیوی کے گھر کو اُجاڑنے سے بچا کر دونوں کے درمیان راضی نامہ کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ڈی آر سی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) خیبر پختونخواہ کی پشتون کلچرکا ایک حصہ ہے جس نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے، عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈی آری سی کا کلیدی کردار رہا ہے، ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کے نظر سے دیکھتی ہیں۔ ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں۔
ترجمان سوات پولیس
GIPHY App Key not set. Please check settings