in

تاریخ:23-09-2020 ای میل:dposwat@gmail.com فون نمبر9240393-0946 پریس ریلیز مدین کے علاقے قند

تاریخ:23-09-2020

ای میل:dposwat@gmail.com

فون نمبر9240393-0946
پریس ریلیز

مدین کے علاقے قندیل میں محمد اجمل خان ولد علی باش خان نامعلوم فردنے جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا

سوات( ترجمان سوات پولیس ) گزشتہ روز بمورخہ 21-09-2020 مدین کے علاقے قندیل نالہ میں ایک 13/14سال نوجوان لڑکا درخت کے ساتھ لٹکاہوا تھا جس کو نامعلوم فرد/افراد نے زیادتی کرنے کے بعد قتل کےا گیا تھا، والد کے مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا ۔ والد کے مطابق اُس کا بیٹا مقتول محمد اجمل خان پانچویں جماعت کا طالب علم تھا سکول کی چھٹیوں کی وجہ سے وہ اپنے بکری چرانے کیلئے گھر کے قریب پہاڑی پر لے جایا کرتا تھا ۔ وقوعہ کے دن مقتول محمد اجمل عصر کے بعد گھر واپس نہیں آیا تو معلومات جاری رکھ کر مسمی مبارک ولد محمد دوست خان کے ذریعے معلوم ہوا کہ مقتول محمد اجمل کی نعش قندیل نالہ میں ایک درخت کے ساتھ لٹکا ہوا ہے ۔ فوری طور پر مقتول کا دادا دلبار میاں جائے وقوعہ پر جا کر مقتول محمد اجمل کے گلہ سے باندھی ہوئی رسی کو اپنے درانتی سے کاٹ کر اپنے گھر لاےا مقتول کی بدن کا ملاحظہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اُس کو جنسی تشدد کرنے کے بعد نامعلوم ملزم/ملزمان نے قتل کیا ہے ۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کو جلد از جلد ملزم کو ٹریس کرنے کا حکم دےا ۔ ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان ، ایس پی اپر سوات فرمان اللہ خان و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو جدید سائنسی بنےادوں پر تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے ٹاسک سونپ دیا ، ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان اور ایس پی آپر سوات فرمان اللہ خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی اُو مدین عطاء اللہ خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان، ایس ایچ اُو مدین اور انوسٹی گیشن ٹیم نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے جدید سائنسی بنےاد پر انٹاروگیشن شروع کی ، دوران تفتیش ملزم وقار علی ولد شفیع اللہ میاں سکنہ نالہ قندیل مدین جو کہ مقتول کی قریبی رشتہ دار بھی ہے نے اعتراف جرم کیا جس کے خلاف تھانہ مدین میں جرم 53CPA-377-302 درج درجسٹرڈ کرلی ۔

بروقت کاروائی پر ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے تھانہ مدین پولیس ، انوسٹی گیشن سٹاف کو نقد انعام و توصیفی اسناد سے نوازا ۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0