in

مورخہ:10.9.2020 فون:0946.9240393 ای میل:dposwat@gmail.com

مورخہ:10.9.2020
فون:0946.9240393
ای میل:dposwat@gmail.com

پریس ریلیز

کانجو پولیس کے خلاف پریس کانفرنس من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان سوات پولیس

تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز ورسک برہ بانڈئی کے رہائشیوں نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانجو پولیس نے چوری کے شبہ میں کم عمر لڑکوں کو بے گناہ گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔کانجو پولیس نے مذکورہ پریس کانفرنس کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی۔ایس ایچ اُو مجیب عالم خان کے مطابق گزشتہ روز عدنان خان ولد فضل ربی سکنہ ورسک برہ بانڈئی نے رپورٹ کیاتھا کہ میرے دکان عدنان شاپنگ سنٹر واقعہ ورسکے بڑہ بانڈی کو گزشتہ شب چورو ں نے شٹر تھوڑ کر 70/80زنانہ سوٹ،4 3/ تان کپڑا اور 6/7ہزار روپے نقد چوری ہوئی ہے،جس کے دعویداری میں علیم اللہ عرف ودان ولد گل زادہ، عرفان ولد سیراج الدین، امان خان ولد مسلم خان، اعزاز خان ولد شاہ ادریس سکنہ ورسک آبادکرتا ہوں۔تھانہ کانجو پولیس نے عدنان خان ولد فضل ربی سکنہ ورسک آباد برہ بانڈی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیااور چوری میں ملوث ملزمان علیم اللہ عرف ودان ولد گل ذادہ،عرفان ولد سیراج الدین،امان خان ولدمسلم خان،اعزاز خان ولد شاہ ادریس ساکنا ن ورسک ابادبرہ بانڈئی کو گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کیا، دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کیا، جن کے قبضے 10زنانہ سوٹ بغیر سلے ہوئے اور مبلغ6/7ہزار روپے نقد برآمد کرکے ملزمان کے خلاف جرم 457,380/34تھانہ کانجو میں ایف آئی آر درج درجسٹرکی گئی۔

ترجما ن سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0