in

مورخہ:24-05-2020 فون:0946-9240393 ای میل:dposwat@gmail.com پریس ریلیز ہم بھولیں نہیں، شہد

مورخہ:24-05-2020
فون:0946-9240393
ای میل:dposwat@gmail.com

پریس ریلیز
ہم بھولیں نہیں، شہداء پولیس قوم کے ہیروز ہیں۔ قاسم علی خان ڈی پی اُو سوات
تفصیلات کے مطابق:ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے عید الفطر کی نماز جاوید اقبال شہید پولیس لائن کے مسجد میں کرونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ادا کی۔ بعد از نماز عید الفطر یادگار شہداء پر سلامی دی، پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور شہداء پولیس کے درجات کو بلند کرنے کے لئے دُعا کی گئی۔ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے روایتی بڑے کھانے میں شرکت کی، جہا ں انہوں نے پولیس جوانوں کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر روایتی بڑا کھانا کھایا۔
ضلعی پولیس سربراہ نے عید الفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال، عزت اور ملک کے تحفظ میں جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء قابل فخر سرمایہ اور پوری قوم کے ہیروز ہیں، شہدائے پولیس کی فیملیز کی بہتر ویلفیئر اور سرپرستی محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے کے بہادر سپوتوں نے شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر پولیس محکمے کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا اس لئے خوشی و غم کے موقع پر پولیس اپنے ہیروز کو نا صرف یاد رکھتے ہے بلکہ ان کی لازوال قربانیوں کے بدولت انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی روایت کو بھی ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔

ترجمان
سوات پولیس



Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0