in

*قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت خیبر پختونخوا نے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے اہم فی

*قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت خیبر پختونخوا نے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔*

▪️حکومت خیبر پختونخوا نے تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیز دوئم میں سٹیل اور پی وی سی پائپ ، بجلی کا سامان ، سٹیل اور المونیم کی اشیاء بنانے والی فیکٹریاں، سیرامک اور پینٹ فیکٹریاں شامل ہیں۔

▪️ سینیٹری ، پینٹ، سٹیل اور المونیم، بجلی کے سامان کی دکانیں اور ہارڈ ویر (Hardware ) سٹور بھی کھولے جائیں گے۔

▪️ تمام دکانیں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرتے ہوئے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گی اور ہفتے میں تین دن ، یعنی جمعہ, ہفتہ اور اتوار کو انکا ناغہ ہوگا۔

▪️ اندرونِ ضلع ایک شہر یا قصبے سے دوسرے کو جانے والی مسافر گاڑیوں بشمول بسوں ، ویگنوں کی آمدورفت اور بین الاضلاعی کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت کیلیئے ٹرانسپورٹروں کے نمائندہ وفد سے صوبائی سطح پر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جنکے سربراہ کمشنر ہیں کی سطح پر بات چیت کی جائے گی تاکہ مناسب SOPs پر اتفاقِ رائے ہو سکے.

▪️ لاک ڈاون میں نرمی کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جائے موجودہ صورتحال میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہوگا۔ جو دوکاندار یا تاجر لاک ڈاون کا خیال نہیں کریگا انکے دکان کو سیل کیا جائیگا.

#KPFightsCorona


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0