in

پریس ریلیز سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام،3844گرام

پریس ریلیز
سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام،3844گرام چرس اور 186گرام ہیروین پکڑ لی
سوات(پریس ریلیز) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ کلیم جان اور ان کے ٹیم نے پر کاروائی کرتے ہوئے آصف خان ولد رازم خان سکنہ بڈھ بیر مال شاہین ٹاؤن محلہ نزیر آباد کے گاڑی نمبری RLD/1983کے خفیہ خانوں سے 2247گرام چرس برآمدکرلی،اسی طرح عبد اللہ ولد گل رسول سکنہ پندو روڈ پشاور کے گاڑی نمبریLW/7070 کے خفیہ خانوں سے 1597گرام چرس برا ٓمد کی،جبکہ بنڑ پولیس نے فیصل ولد جلیل سکنہ بنڑ مینگورہ کے قبضہ سے 186گرام ہیروین برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی۔
ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

12 Comments

Loading…

0