سوات میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ اور عسکری حکام نے سر جوڑ کر مشترکہ حکمت عملی وضع کر دی، سوات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے انتظامیہ اور پاک فوج کا مشترکہ لائحہ عمل تیار، ضلع سوات میں 7 مقامات پر سکریننگ شروع، بیرون ملک سے سوات آنے والوں کے کوائف اکٹھے کرنے کی ذمہ داری پٹواریوں کے سپرد،سوات میں پانچ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں تین مریضوں کو کلیئر جبکہ دو کے ٹسٹ آنا باقی ہے، ضلع بھڑ میں متعدد مقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، آن لائن ڈاکٹر سروسز شروع کر دئیے ہیں، تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہسپتالوں کو ضروری آلات فراہم کر دئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سوات میں کوروناوائرس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدارت بریگیڈئر نسیم انور منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرام شاہ، ADC ریلیف ریاض علی خان، اے ڈی سی حامد خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ، ایم ایس سیدو ہسپتال ڈاکٹر نعیم خان، ڈی پی او قاسم علی خان، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، وائس چیئرمین غفور خان عادل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کوروناوائرس کے حوالے سے اب تک اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے بتایا کہ سوات میں کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے علماء کرام اور مشائخ عظام کے تعاون حاصل کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے اُٹھائے جانے والی اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سوات میں 7 مقامات پر سکریننگ شروع کر دی ہے جبکہ گیارہ آئسولیشن پوائنٹس بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اور ان دنوں 1700 افراد بیرون ملکوں سے سفر کرکے سوات آ چکے ہیں جن کے کوائف اکٹھے کرنے کیلئے پٹواریوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اس موقع پر ڈی ایچ او نے بھی اب تک ہونے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا اور محکمہ صحت کی طرف سے اب تک اُٹھائے جانے والی احتیاطی تدابیر بارے اجلاس کو بریف کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈئر نسیم انور نے کہا کہ پاک فوج مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاک فوج اپنی تمام کوششیں بروئے کا ر لائے گی انہوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاک فوج اور انتظآمیہ نے اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیا اور کورونا کے روک تھام کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سوات میں کوروناوائرس کے روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں گے اور ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج مشترکہ طور پر کام کرے گی جبکہ پاک فوج نے متاثرین اور نادار لوگوں کیلئے راشن فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
in Swat Police
Weldon..👏👏👏
فی الحال اس وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔
اگر بہت زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے تو ہمارے وسائل ناکافی ہیں۔
احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جتنا ممکن ہو گھر میں رہیں۔
DCصاحب سوات زندہ باد
مجھے تو فلحال کریک ڈاؤن میں فائدہ نظر آ رہا ہے۔کیونکہ لوگوں کو بلکل بھی پرواہ نہیں ہے۔ ابھی بھی بازاروں میں غیر ضروری رش ہے۔ خوردنی اشیاء اور میڈیکل سٹور کے علاؤہ سب بند کرنے چاہیے
DC swat great efforts welldone
اسکا نا کوئ علاج اور نا حکومت کیساتھ وسائل اسکا ایک حل ہے کہ سوات میں ایک ماہ کے لئے کرفیو لگایا جائے سوات کے لوگ کرفیو کے عادی ہے اور انہیں پتہ بھی ہے۔اگر سوات والا یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو پھر سارے ملک میں اسطرح کر سکتے ہو ۔۔۔۔کیونکہ ہمارے ساتھ وقت بہت کم ہے ۔
Putin message for his countrymen:
‘ Russians have two options
one, stay in home for 15 days, or in jail for 5 years.
we need such a message,at large.
بھت خوب
ھمارے ریونیوں کے تمام اھلکاران پٹواریان/گرداوران/ تحصیلداران بھمہ وقت اس مشکل اور اوباٸ مرض میں پاک ارمی کیساتھ تیار اور کمر بستہ ھے۔جو بھی حکم افسران بالا کےطرف ھوں۔فورًا تعمیل کرینگے۔اللہ تعالا ھمارے ملک پاکستان کے حافظ وناصر ھوں
آمین،آمین،آمین،ثمہ آمین
sirf carfew elaj da d nur da khlk ase.ehteyat nakai
Screening spots kaha haii wo tu mention karay kindly
مدين هسپتال برخه پکښی وکي
اب چیک پوسٹیں بناو۔ ہمیں کوئ گلہ نہیں
فی الحال اس وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔
اگر بہت زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے تو ہمارے وسائل ناکافی ہیں۔
احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جتنا ممکن ہو گھر میں رہیں۔
Good joob
Complete lock down pakar day day khalqo ta hasi gup lagi…..
علاج سے احتیاط بہتر ہے
بہت خوب
سر اپ کے ضلع میں سوات موٹرواے پر ورکنگ ہو رہے ہے وہاں کے ورکر کو کچھ ہو گیا تو زمہ دار کون ہو گا ,؟؟
زبر دست سر انشااللہ جلد ہی اس مصیبت سے جان چھڑاینگے
پشاور میں ڈھنگی ھمارے لیے تجربہ تھا
Was mingora na raghlam.. shops band wo kho khalk walk la rawaty de
He’s hm ndy shve was da punjab na dree kostare raghle we 5000 rupay reshwat y waghsto ao raprekhaodo y da Hal dy
A1 DC swat
تبلیغی حضرات کو گھر پر رہنے کا حکم صادر فرمایے شکریہ
DC swat
I am available for volunteer service against corona virus
Great
skilled people must offer their services to the administeration.
Social distancing is the best solution
Great
Good decision.
Govt must impose the inter provincial and intra provinical lockdown.
Good luck 🤞
Excellent DC Sb