in

تاریخ:28-02-2020 ای میل:dposwat@gmail.com فون نمبر:0946-9240393 پریس ریلیز چارباغ پولیس

تاریخ:28-02-2020
ای میل:dposwat@gmail.com
فون نمبر:0946-9240393

پریس ریلیز
چارباغ پولیس کی کامیاب کاروائی،چوری شدہ 3عدد بھینس،18بوری چاو ل برآمد، دو مجرم اشتہاری گرفتار
سوات(پریس ریلیز) ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ بخت اللہ خان اور ان کے ٹیم نے گزشتہ روز چارباغ کے علاقہ سیجبنڑ میں گوہر علی ولد محمد اشرف سکنہ سیجبنڑ کے گھر سے3عدد بھینس،18بوری چاول چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے مدد ٹریس کرتے ہوئے ملزمان عمر زمان ولد حکیم خان سکنہ آم،عجب خان،ریاض،مجرم اشتہاری سید باچا،مجرم اشتہاری اکبر زادہ پسران نظیر گل ساکن سیجبنڑ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ بھینسیں، بھاری مقدار میں دھان (شولے) اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول برآمد کرکے مقدمہ علت PPC457.330.140AP/148.149درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے،اسی طرح دوسری کاروائی میں ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ بخت اللہ خان، کنسٹیبل مسلم شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے جیب کترے سے 3لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرکے اصل مالک کو پہنچادیا اور ملزم جانثار ولد ماسم خان حال پشاور کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، بہترین کاکردگی دکھانے پر ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ایچ او چارباغ اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0