عوامی مسائل کے حل کے لیے کانجو ٹاٰون شپ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
******************************
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کانجو ٹاون شپ میں کھلی کچہری منعقد کی۔جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل ٹاونشپ کے مکینوں نےاُٹھائے، جو کہ ٹاونشپ انتظامیہ کو فوری حل کے لیے موقع پر احکامات دئے گئے۔ کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
in Swat Police
Welldone DC sb