in

عوامی مسائل کے حل کے لیےگاوں وینئی تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

عوامی مسائل کے حل کے لیےگاوں وینئی تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
آج تھانہ شہیدانووینئی تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے، تعلیم، صحت، پانی،گیس، بجلی، اور سڑکوں کے متعلق تھے۔ ڈ ی سی سوات نے وینئی کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے اس کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کاُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

One Comment

Loading…

0