in

چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی ،قیمتوں میں خود ساختہ

چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی ،قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبہ بھر کے ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے کل 1906 یونٹس کا معائنہ کر کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے لگائے ہیں۔معائنوں اور چھاپوں کے دوران 94 یونٹس کو سیل 35 کے خلاف ایف آئی آر جبکہ 656 کو وارننگ جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے سلسلے میں کل 1306 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 81 کو سیل اور 8 کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے۔ اسی طرح 498 کووارننگ جاری کیے گئے جبکہ 14 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ قیمتوں کی چیکنگ کے سلسلے میں کل 483 یونٹس کے معا ئنے کئے گئے جن میں سے 8 کو سیل اور 24 کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ 109 کو وارننگ بھی جاری کئے گئے اور 14 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے دوران کل 100 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 2 کو سیل اور 2 کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے۔ اسی طرح 42 کو وارننگ جاری کیے گئے جبکہ 98 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے دریں اثناءجعلی ادویات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران کل 17 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے تین کو سیل جبکہ ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ۔اسی طرح سات یونٹس کو وارننگ جاری کیے گئے جبکہ 23 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Mohammad Islam MalazaiCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

7 Comments

Loading…

0