گاؤں اینگرو ڈھیرئی تحصیل بابوزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
**************
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع انتظامیہ سوات کی جانب سے آج اینگرو ڈھیرئی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔معززین علاقہ نے انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے، تعلیم، صحت، پانی،گیس، بجلی،روڈ اور دریائے سوات سےمتعلق تھے۔اینگروڈھیرئی کے باشندوں کے مسائل غور سے سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے اس کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ باقی ماندہ مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔


