in

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے لالکو تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے لالکو تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گاوں لالکو تحصیل مٹہ میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل جنگلات، تعلیم، صحت اور علاقے میں سیاحت کے فروغ سے متعلق تھے۔ لالکو کے باشندوں کے مسائل بغور سنے گئے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا جبکہ عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0