in

کالام مہوڈنڈویلی کوقدرت نے جس حسن سے نواز ہے یقین کریں وہ لامثال ہے ، تاحد ن

کالام
مہوڈنڈویلی کوقدرت نے جس حسن سے نواز ہے یقین کریں وہ لامثال ہے ، تاحد نگاہ پھیلی ہریالی،جا بجا کھلے خوش رنگ پھول, ہوا کے رخ پر جھولتے گھنے درخت اور چار جانب استقامت کے پیکر بلند سنگلاخ پہاڑوں کی چار دیواری.سرسبزاور شاداب پہاڑوں کے پیچوں پیچ گنگناتی ابشاریں، ہر دو فرلانگ بعد ابلتے چشمے اوردرمیان میں بہتے دریائے سوات کا دلکش منظریقین کریں نظارہ جنت سے کم نہیں ، موسم گرما میں ملک بھر سے ہزاروں سیاح مہوڈنڈ جھیل دیکھنے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں اوراس جھیل کی قدرتی خوبصورتی سےلطف اندوزہوکر واپسی کی راہ لیتے ہے
قدرت نے اس علاقے کی تخلیق میں جس فیاضی سے کام لیاہے وہ کسی دوسری علاقے کی نصیب میں نہیں آئی ،لیکن دوسری طرف آگر دیکھاجائے تو میرے ملک کے حکمرانوں نے اس ایریا کے ساتھ جوناانصافی اور ظلم روارکھا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں باقی ناانصافی اور ظلم کی داستان کسی اور ٹائم اب دیکھئے مئی کا مہینہ ختم ہونے کو ہے قریب قریب عید الفطر ہے عید الفطر کی چھٹیوں میں ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کریں گے لیکن تا حال مہوڈنڈ جھیل روڈ جا بجا گلیشئرزگرنے کی وجہ سے بند ہے اومتعلقہ انتظامیہ کی کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔۔۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر مہوڈنڈ روڈ کو بحال کرنے کے لیے مشنیری روانہ کردی جائیں تاکہ عید سے پہلے پہلے مہوڈنڈجھیل روڈ کو بحال کیا جاسکے ۔شکریہ
(قاری بلال)


Written by Swat Valley

What do you think?

123 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0