in

گاوں دیولئی تحصیل کبل میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

گاوں دیولئی تحصیل کبل میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آج 28مئی2019ء بروزِمنگل ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں تحصیل کبل کے علاقے دیولئی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ جس میں دیولئی کے علاوہ آس پاس کے گاوں کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبل کے علاوہ تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام و ذمہ داران نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کا اہتمام آر ایچ سی دیولئ میں کیا گیا تھا۔ لوگوں کے مسائل شکایات اور تجاویزنوٹ کرلیے گئے جو پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجے جائیںگے۔ کچھ مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ وہ ہر تحصیل، یوسی اور وی سی کی سطح پر لوگوں کے پاس جاکر کھلی کچہری لگائیں گے تاکہ عوام کو حکومت اور انتظامیہ کی موجودگی اور فعالیت کا پورا احساس دلایا جائے اور تمام محکموں پر ان کا اعتماد بحال ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر لوگوں کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل و مشکلات کو بغور سنا اور ان کا جواب دینے کے علاوہ ان کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے یقین دلایا کہ کھلی کچہریوں کے علاوہ وہ ضلع کے رہائشی و تجارتی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے تاکہ وہاں لوگوں یا تاجر برادری کو درپیش مسائل کو موقع پر حل کرسکیں نیز صحت وصفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0