تاریخ:10/4/2019
ای میل:dposwat@gmail.com
فون نمبر:0946.9240393
پریس ریلیز
موٹر سائیکل چوروں کیخلاف اپریشن جاری رہیگا،ڈی پی او سوات
سوات (پریس ریلیز) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انورکے ہدایت پرضلع سوات میں موٹر سائیکل چوروں کیخلاف اپریشن شروع کیاگیا۔
اپریشن کے دوران ایس ڈی پی اوکبل اکبر شینواری نے ہمراہ ایس ایچ اوتھانہ شاہ ڈھیری اعتبار خان اور پولیس نفری کیساتھ بدوران گشت فیصل فاروق ولد ظاہر خان سکنہ غریب آباد اور بلال خان ولد باچازادہ سکنہ لانگنڑ شاہ ڈھیری کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے بدوران انٹاروگیشن ملزمان بالا انکشاف کر تے ہو ئے کہا کہ دونوں نے مختلف اوقات میں علاقہ مینگورہ ،بنڑ اور سید و شریف کے حدود سے 6عدد مو ٹر سائیکل علاقہ شاہ ڈھیری دیولئی لائے تھے۔
مذکورہ ملزمان کی جا مہ تلاشی لینے پر ملزم بلال کے بغلی جیب سے 2عدد سونے کی انگوٹھیاں بھی برآمد کئے ۔ملزمان کے نشاندہی پر جملہ موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ۔ملزمان کیخلاف مقدمہ علت 227مورخہ 09-04-2019جرم 401-400تھانہ شاہ ڈھیری درج رجسٹر کر لیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان
سوات پولیس
Great
Good