in

اعلی کوالٹی چرس اور افیون بھاری مقدار میں علاقہ غیرسے سوات کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام انٹرنیشنل مارک

اعلی کوالٹی چرس اور افیون بھاری مقدار میں علاقہ غیرسے سوات کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی حامل اعلی کوالٹی چرس اور افیون بھاری مقدار میں علاقہ غیرسے سوات کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تھانہ مٹہ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔انٹیلی جنس انفارمیشن پر علاقہ غیرسے بھاری مقدار میں چرس اور آفیون سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے (118کلو888گرام ) اعلی کوالٹی چرس اور (1,295 )گرام آفیون برآمد۔ملزم گرفتار۔

سوات (پریس ریلیز)ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کے پرخصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے تحت انٹیلی جنس انفارمیشن پرایس پی خانخیل خان ، DSP مٹہ سرکل پیرسید خان کی سربراہی میں ایڈیشنل SHO تھانہ مٹہ SI سعداللہ خان،ASIنصراللہ خان اور پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم نے بریم چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک سفید ڈبل ڈور ( KS.9556 سندھ)کو ر وک کرتلاشی لینے کے دوران گاڑی کی خفیہ خانوں سے(118کلو888گرام ) اعلی کوالٹی چرس اور (1,295 )گرام آفیون برآمدکی ۔پولیس نے ملزم خالد علی ولد عبدالسلام سکنہ کالج چوک مٹہ سوات کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کی۔علاقہ عوام نے پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ زندگی کے ہر قدم پر ہر ممکن تعاون کے عز م کا اعادہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہتر ین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو زہر کے منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے آپنی پورے وسائل بروئے کار لائینگے ۔

ترجمان

سوات پولیس

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

8 Comments

Loading…

0