سوات بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں فیصلہ کئے گئے اقدامات میں علماء اور رائے عامہ کے لیڈروں کے ذریعے انکاری والدین کو بھی قائل کرکے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلانا اور سپیشل برانچ و انٹیلی سپورٹ کے ساتھ پولیو ٹیموں اور شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنانا شامل ہے پورے ضلع سوات میں 10 تا13 دسمبرکوچار روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مہم کے دوران 242530 خاندانوں کے482937 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کیلئے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی قاضی ریاض علی،ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام سبحانی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں سلائیڈز کے ذریعے تمام تفصیلات سے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور کے علاوہ درپیش مشکلات اور ان کے حل پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے مکمل طور پر نجات حاصل کر سکے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ علاقائی صورتحال کے تحت اب صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کا خاتمہ باقی ہے جو تشویشناک بات ہے تاہم انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو االبتہ انہوں نے واضح کیا کہ پڑوسی افغان صوبہ نورستان میں وائرس کی موجودگی کے باعث ہمیں انسداد پولیو و خسرہ کیلئے اپنی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ مذکورہ صوبہ ہمارے انتہائی قریب اور پڑوس میں واقع ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اس پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام پولیو ورکرز کو باقاعدہ طور پر خصو صی ٹریننگ دی جائے تاکہ مہم کومزیدبہتر کیاجاسکے انہوں نے مزید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کرینگی ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ تمام ٹیموں کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کریں اور اس مقصد کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بھی فعال بنایا جائے جبکہ پولیو ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والے کنسٹیبلان کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کی جائے ڈی سی سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں اجلاس کو بتایا گیا حالیہ پولیو مہم کے لیے 343 ایریا انچارج اور 74 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1596 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 482937 بچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گی۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings